نئی دہلی،27اپریل(ایجنسی) مالیگاؤں بلاسٹ کیس میں ضمانت ملنے کے بعد جیل سے باہر آئی سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے کانگریس اور اے ٹی ایس پر سنگین الزام لگائے ہیں. سادھوی کا الزام ہے کہ کانگریس نے انہیں مکمل طور پر ختم کرنے کی سازش رچی تھی.
سادھوی نے اے ٹی ایس پر کئی الزام لگایا ہے. خاص بات یہ ہے کہ سادھوی نے ممبئی حملے میں شہید اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے پر بھی الزام لگائے ہیں.
text-align: start;">دو دن پہلے ضمانت ملنے کے بعد جمعرات کو سادھوی پرگیہ بھوپال میں صحافیوں سے رو بہ رو ہوئی. سادھوی نے کہا کہ اے ٹی ایس نے انہیں 10 اکتوبر 2008 کو سورت سے ممبئی لے کر گئی تھی. انہیں وہاں 13 دن تک یرغمال بنا کر رکھا گیا.
سادھوی کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر ٹوٹ چکی ہیں ان کا الزام ہے کہ کانگریس نے ان کو ختم کرنے کا مکمل سازش رچ دیا تھا. انہوں نے ممبئی حملے کے شہید ہیمنت کرکرے سمیت کئی اے ٹی ایس اہلکاروں پر بھی الزام لگائے-